بوسنیا(رم نیوز) 72 سالہ ووجن کیوسک نے بوسنیا ہرزیگوینا کے شہر سربٹس میں اپنی اہلیہ کے لیے ایسا مکان ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے جو چاروں طرف گھوم بھی سکتا ہے۔ووجن کیوسک نہ ناصرف یہ گھر خود ڈیزائن کیا ہے بلکہ اسے تعمیر بھی خود ہی کیا ہے۔گھر کو گھمانے کے لیے الیکٹرک موٹر اور پرانی فوجی گاڑیوں کے ٹائر استعمال کیے گئے ہیں۔ووجن کیوسک کا کہنا ہے بوڑھے ہو جانے پر اپنا کاروبار بچوں کے حوالے کر دیا اور اب اتنا وقت تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے لیے ان کی خواہش کے مطابق گھر تعمیر کر سکیں۔
تاج محل نہ سہی۔۔۔۔گھومنے والا گھر ہی سہی
