ٹی بی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، مگر کیوں؟

جنیوا(رم نیوز)ڈبلیو ایچ او کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث طبی سہولتوں کی فراہمی میں آنے والے خلل کے باعث دنیا بھر میں ٹی بی سے ہونے والی اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے اس حوالے سے کہا یہ ایک تشویش ناک خبر ہے۔ سالانہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ٹی بی کے خاتمے کی طرف پیش رفت متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے بڑھتے ہوئے کیسز کی تشخیص اور علاج مناسب طریقہ کار کے تحت نہیں ہو پا رہا ہے۔ 2019 میں ٹی بی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کا تخمینہ 29 لاکھ لگایا گیا تھا۔