ربیع الاول میں آئی، خانہ کعبہ سے بڑی خوش خبری

ریاض(رم نیوز)ربیع الاول کا مہینہ ویسے ہی مسلم امت کے لیے بڑا مقدم او ر اہم ہے۔ اور اگر ایسی خوش خبری مل جائے تو خوشیاں دو بالا ہو جاتی ہیں۔مارچ 2020میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پانچ وقت نمازوں کی ادائیگی میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ جس کی وجہ کرونا وائرس کا بڑھتا ہوا رحجان تھا۔ جاری بیان میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ نماز کے اوقات میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے دروازے بند رہیں گے۔

شہری اہنے گھروں میں نماز ادا کریں گے۔ یہاں تک کہ جمعہ کی نماز بھی ادا نہیں کی جائے گی۔ آج تقریبا ڈیڑھ سال بعد حرمین شریفین انتظامیہ نے یہ تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ اب پہلے جیسے اہتمام کے ساتھ نہ صرف نمازیں ادا کی جائیں گی بلکہ مقام ابراہیم اور خانہ کعبہ کے گرد رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔ ماسک کی پابندی اور کرونا حفاظتی ویکسین کی پابندی باقی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ کوئی پابندی باقی نہیں رہی۔

سماجی فاصلہ قائم کرنے والی علامتیں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔ آپ کو یاد ہو گا کہ اس تمام عرصے میں حج اور عمرہ کی سعادت بھی غیر ملکیوں کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ لیکن اس سال امید کی جارہی ہے کہ یہ پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔ دنیا بھر سے مسلمان اس خبر پر شدید خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔