سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم چارج سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے بعد مستعفی کیوں ہوگئی؟

سویڈن(رم نیوز)سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن چارج سنبھالنے کے بعد چند گھنٹوں کے بعد مستعفی کیوں ہوگئی۔اس بارے میں اینڈرسن نے کہا گرین پارٹی کی طرف سے دو جماعتی اتحاد کو چھوڑنے کے فیصلے نے انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کیا ،تاہم پارلیمنٹ کے سپیکر کو بتایا تھا کہ وہ یک جماعتی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے دوبارہ وزیر اعظم بننے کی امید رکھتی ہیں۔دوسری جانب گرین پارٹی نے کہا کہ وہ اتحادیوں کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ بل پارلیمنٹ سے مسترد ہونے کے بعد حکومت چھوڑ رہی ہے۔میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے لیکن میں ایسی حکومت کی قیادت بھی نہیں کرنا چاہتی جہاں اس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھانے کی وجہ موجود ہو۔نومنتخب وزیراعظم بجٹ منظور کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکیں۔سویڈش پارلیمنٹ نے حکومت کے بجائے حزب مخالف کے تیار کردہ بجٹ کے حق میں ووٹ دیا جن میں تارکین وطن مخالف انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں شامل ہیں۔سپیکر پارلیمنٹ کا کہنا ہے وہ پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد اگلے لائحے عمل کا فیصلہ کریں گے۔