آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا کیوں سنائی گئی؟

میانمار(رم نیوز)میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو 4سال قید کی سزا سنا دی ہے۔آنگ سان سوچی کو سزا عوام کو فوج کے خلاف اکسانے اور کورونا قوانین کی خلاف ورزی کےالزام میں سنائی گئی ہے۔ آنگ سان سوچی اس وقت سے جیل میں ہیں جب سے فوج نے ان کی حکومت کو معزول کر دیا تھا۔اس معاملے میں فوج کی جانب سے بنائی گئی خصوصی عدالت میں کوریج کی اجازت نہیں ملی تھی ۔