’’ ٹیلی پرامٹر پی ایم‘‘

ممبئی(رم نیوز)نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم سے آن لائن خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹیلی پرامٹر بند ہو گیا اور وہاں پر مودی کی زبان سے ایک لفظ بھی نہیں نکل سکا۔ہیڈ فونز لگا کر لڑکھڑاتی آواز میں پوچھتے رہے کیا میری آواز آ رہی ہے؟ لیکن یہ آواز بھی منہ میں کہیں گم ہی ہو گئی۔ٹویٹر پر مودی کے چرچے شروع ہوئے تو ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

اس سے پہلے کئی بار کانگریس رہنما راہول گاندھی، مودی کو ٹیلی پرامٹر وزیراعظم کہہ چکے ہیں، اس بار انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ٹیلی پرامپٹربھی مودی کا جھوٹ برداشت نہیں کر سکا۔اس وجہ سے سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں بھی ہوئیںاور صارفین کی طرف سے مختلف باتیںکی گئیں۔کچھ نے ان کو’’حقیقی پپو‘‘ قرار دیاتو کچھ نے یہ کہا’’آج یہ ثابت ہوا کہ مودی سب سے بڑا لیڈر نہیں ہے بلکہ وہ سب سے بڑا اداکار ہے۔‘‘