امریکہ میں برفانی طوفان ،بجلی کی فراہمی منقطع ،نظام درہم برہم

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور نزدیکی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ واشنگٹن، ریاست جارجیا، پنسلوانیا، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا سمیت متعدد ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ طوفان کے باعث 42 سو سے زائد پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہوگئیں ہیں۔

جارجیا سے نیویارک تک ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے اور نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ اس وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیاہے۔اٹلانٹا میں چار برسوں بعد پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی ہے، حکام کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارے تیار ہیں جب کہ مرکزی شاہراہوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔