’’سیو می فرام این ارینج میریج‘‘

لندن(رم نیوز)رشتہ ڈھونڈنے کا انوکھا طریقہ، لندن کے ایک نوجوان نے اپنے جیون ساتھی کے لئے ایک منفرد اور انوکھا طریقہ اپنایا۔ اس نے ایک شاہراہ پر بل بورڈ پر لکھا’’سیو می فرام این ارینج میریج‘‘یعنی مجھے ارینج میرج سے بچائو۔ اشتہار وائرل ہونے کے بعد محمد ملک سے کئی فیملیاں رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا وہ پرامید ہے کہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا میں ارینج میرج کے خلاف نہیں مگر پہلے اپنے طور پر کسی کو تلاش کرنے کی کوشش کررہاہوں۔مجھے امید ہے کہ میں اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوجائوں گا۔انہوں نے کہا میں برمنگھم میں اس طرح سے ممکنہ شریک حیات کوتلاش کررہا ہوں۔