سری لنکا معاشی بحران۔۔۔مظاہرین نے کیا قدم اٹھایا؟

کولمبو(رم نیوز)سری لنکا میں مظاہرین نے حکومتی حامیوں سے پرتشدد جھڑپوں کے بعد حکمران راجا پاکسے خاندان اور متعدد اراکین اسمبلی کے گھر جلا ڈالے ہیں۔ سری لنکا میں معاشی بحران پر شروع ہونے والے احتجاج کے باعث وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے مستعفی ہو چکے ہیں لیکن گزشتہ دن تشدد سے بھرپور رہا۔ حکومت مخلاف مظاہرین صرف وزیر اعظم کے استعفی سے مطمئن نہیں ہیں اور انہوں نے مہندا راجا پاکسے کے سرکاری گھر کا محاصرہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس وقت وہ اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔حکام کی جانب سے ملک بھر میں عائد کرفیو میں بدھ تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ حالات قابو میں لائے جا سکیں۔