’’ برقعے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو۔۔۔؟‘‘،امریکہ نے طالبان کوبڑی بات کردی؟

واشنگٹن(رم نیوز)امریکہ کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان کی طالبان حکومت خواتین پر لگائی جانے والی حالیہ پابندیوں کو ختم نہیں کرتی تو امریکہ اس پر دباؤ بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گا۔طالبان نے پچھلے ہفتے نئے طرز لباس کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق گھر سے باہر نکلنے والی خواتین کی صرف آنکھیں نظر آنی چاہئیں۔ افغان طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کے ایک حکم نامے میں ملک کی خواتین کو چہرہ لازمی طور ڈھانپنے کا حکم دیا گیا تھا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نےنیوز بریفنگ میں طالبان کی خواتین کے لباس سے متعلق حالیہ پابندی پر تبصرہ کیا۔ نیڈ پرائس نے کہاہم نے طالبان کے ساتھ براہ راست اس پر بات کی ہے۔ہمارے پاس بہت سے ٹولز ہیں جو ہم آگے جا کر استعمال کرسکتے ہیں، اگر ہمیں لگتا ہے کہ ان فیصلوں کو واپس نہیں کیا جائے گا، ان کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ہم نے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی مشاورت کی ہے۔ ایسے اقدامات ہیں جو ہم طالبان پر دباؤ بڑھانے کے لیے کرتے رہیں گے کہ وہ ان میں سے کچھ فیصلوں کو واپس لیں۔