واشنگٹن (رم نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔پروپیگنڈے اورجھوٹ کو تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی نئے پاکستانی ہم منصب سے 6 مئی کو گفتگو ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں نے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ نے بلاول کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کےفروغ ، باہمی اقتصادی تعلقات، تجارت ، سرمایہ کاری سے متعلق تعاون پر بھی زور دیا۔
عمران خان کے الزامات۔۔۔نیڈ پرائس نے کیا کہا؟
