1955 ماڈل مرسڈیز بینز کتنے میں فروخت ہوئی؟

جرمنی(رم نیوز) مرسڈیز بینز 1955 نے نیلامی کے ریکارڈز توڑ دیے۔ کلاسک کاروں کی نیلامی کرنے والی کمپنی آر ایم سوتھبے کا کہنا ہے کہ مرسڈیز بینز 1955 کو نیلام کر دیا گیا ہے اور یہ دنیا کی اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی کار ہے۔مرسڈیز بینز 1955 جس کے صرف دو ورژن موجود ہیں، 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ( 13 کروڑ 50 لاکھ یورو) میں نیلام ہوئی ہے۔ یہ گاڑی پچھلے ریکارڈ سے تقریباً تین گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی ہے۔ 1962 فراری 250 جی ٹی او چار کروڑ 80 لاکھ ڈالرز سے زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی تھی۔نیلامی کرنے والی کمپنی نے کہا یہ صرف دعوت نامے کی بنیاد پر ہونے والی نیلامی تھی، جو 5 مئی کو ٹٹگارٹ کے مرسڈیز بینز میوزیم میں ہوئی۔