سری لنکن وزیر اعظم نے کس بات سے خبردار کردیا؟

کولمبو(رم نیوز)سری لنکا میں بدترین معاشی بحران جاری ہے اور وزیراعظم نے غذائی قلت سے متعلق خبردار کیا ہے۔سری لنکن حکومت نے اگلے سیزن کی فصلوں کی کاشت کے لیے کھاد خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔گزشتہ برس اپریل میں صدر گوتابیا راجاپاکسے نے ہر قسم کی کیمیائی کھاد پر پابندی عائد کی تھی جس سے فصلوں کی پیداوار میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ہر چند کہ حکومت نے یہ پابندی ختم کردی ہے تاہم تاحال بیرون ملک سے کھاد کی درآمد کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے نے کہارواں سیزن مئی تا اگست کھاد کی خریداری کے لیے ممکن نہ ہو تاہم اگلے سیزن ستمبر تا مارچ کھاد کے بہتر سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔میں ہر ایک سے یہ مخلصانہ درخواست کرتا ہوں کہ صورتحال کی سنگینی کو قبول کیا جائے۔صدر راجاپاکسے نے کابینہ میں 9 نئے وزرا کو شامل کرنے کی منظوری دی جن میں صحت، تجارت اور سیاحت کے وزیر شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے انتہائی اہم خزانے کی وزارت کے لیے کوئی نام نہیں دیا جس کے بعد یہ امکان ہے کہ وزیراعظم وکرم سنگھے ہی اس وزارت کو دیکھیں گے۔