خبر دار ہوشیار۔۔۔منکی پاکس تیزی سے پھیل رہا ہے؟۔۔۔کتنے ممالک متاثر ہوگئے؟

جنیوا(رم نیوز) ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ منکی پاکس انفیکشن کے 11 ممالک میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔منکی پاکس انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور جن ممالک میں منکی پاکس انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ان میں فرانس، بیلجیم، جرمنی، آسٹریلیا، سپین، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کے پھیلنےکی وجوہات معلوم کرنا پھیلنے سے روکنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔