منکی پاکس۔۔۔ اب برلن میں بھی۔۔۔وارننگ جاری

برلن(رم نیوز)برلن میں بھی منکی پاکس کے کیس سامنے آگئے ہیں۔ دو افراد میں منکی پاکس نامی وبائی مرض کی تشخیص ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے مزید کیسز سامنے آنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔حالیہ ہفتوں میں، یورپ کے ساتھ ساتھ امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں 100 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ برلن میں صحت کے حکام نے بتایا کہ دونوں مریضوں کی حالت مستحکم ہے،تاہم یہ پتا لگایاجارہا ہے کہ مریض کس کس سے ملے۔