ای سگریٹ اور ویپنگ ڈیوائسز۔۔۔میکسیکو میں کیا بڑا فیصلہ کیاگیا؟

میکسیکو(رم نیوز)میکسیکو نےالیکٹرانک سگریٹ اور دیگر ویپنگ ڈیوائسز پر پابندی لگادی ہےآندرے مینوئل نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر ای سگریٹ پر پابندی کےحکم نامے پر دستخط کیے۔انہوں نے ایک گلابی رنگ کی ویپنگ ڈیوائس دکھاتے ہوئے کہا کہ اس کا رنگ اور ڈیزائن دیکھیے، یہ نوجوانوں کو مائل کرنے کے لیے ہے۔ میکسیکو سٹی کے حکام نے اس فیصلے کے بعد یہ اعلان کیا کہ شہر کے مرکزی سکوائر زوکالو اور اس کے اطراف میں کسی بھی قسم کی سگریٹ پینے پر پابندی ہے۔ڈپٹی وزیر صحت ہوگو لوپیز نے کہاکہ میکسیکو نے پچھلے سال اکتوبر سے ویپنگ ڈیوائسز کی درآمد اور برآمد ممنوع قرار دی ہوئی ہے لیکن کمپنیاں اب تک اپنا بچا ہوا مال فروخت کر رہی ہیں۔