لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آئندہ ہفتے کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔عمران خان آئندہ ہفتے ویڈیولنک پرپی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے ،اس کے لیے کے پی اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس بھی طلب کرلیے ہیں۔
کے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ اورپنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس ہفتہ کو ہوگا،اس میں عمران خان دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کو اسمبلیاں تحلیل کرنےکے معاملے پر اعتماد میں لیں گے ۔ عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔ کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔عمران خان دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔