افغانستان میں زلزلے سے تباہی

پکتیکا (رم نیوز)افغانستان میں گزشتہ رات 6 شدت کے زلزلے میں 255 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق زیادہ نقصان صوبہ پکتیکا میں ہواہے جہاں 100 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہوئے ہیں۔ صوبہ ننگرہار ور کھوسٹ میں بھی زلزلے سے ہلاکتیں ہوئیں، ریسکیو کی ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، صوبہ پکتیکا میں زلزلے سے کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔