سخت احتجاج۔۔۔چین میں کورونا پالیسی میں قدرے نرمی

بیجنگ(رم نیوز)چینی حکومت نے سخت احتجاج کے بعد کورونا پالیسی میں قدرے نرمی کی ہے۔چین میں کورونا وائرس مہلک کیٹیگری اے سے سی کر دیا گیا ہے۔ بیجنگ اورارمچی سمیت بیس شہروں میں کورونا وائرس کا شکار افراد کو گھر وں میں ہی قرنطینہ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ارمچی میں سپر مارکیٹ، ہوٹل، ریسٹورنٹ دوبارہ کھل گئے ہیں۔

باقاعدگی سےٹیسٹنگ کرانے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے، اس کے علاوہ بیجنگ میں کچھ شاپنگ مالز دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔صوبہ گوانگ زو کے ریستورانوں میں داخلے کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔بیجنگ میں آج سے کاروباربھی کھل گیا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں 48 گھنٹوں میں کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے بغیر پارک اور دیگر سیاحتی مقامات پر اب داخلے کی اجازت ہو گی۔