ہسپتال میں زیر علاج جیریمی رینر نے اپنی تصویر شیئر کردی

کیلیفورنیا(رم نیوز)ہالی وڈ اداکار جیریمی رینر نے حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اپنی تصویر شیئر کردی ہے۔تصویر میں اداکار کے چہرے پر زخموں کے نشانات بھی موجود ہیں۔اوینجرز کےاداکار نے اپنی تصویر کے ساتھ پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری حالت خراب ہے لیکن آپ سب کو بہت پیار بھیج رہا ہوں۔

واضح رہے جیریمی رینر برف صاف کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں سپتال منتقل کردیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق 51 سالہ اداکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔

جیریمی رینر کو کیریئر میں فلم ’ہرٹ لاکر‘ اور ’دی ٹاؤن‘ میں دو اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔انہوں نے مارول فلموں میں کلنٹ بارٹن نامی سپر ہیرو کا کردار ادا کیا، مشن امپاسیبل میں بھی اپنے کردار کے لیے وہ مشہور ہیں۔