امریکہ،سکول میں6 سال کے بچے کی فائرنگ۔۔۔سکول ٹیچر شدید زخمی

واشنگٹن(رم نیوز) امریکہ میں 6 سال کے بچے نے فائرنگ کرکے ٹیچر کوشدید زخمی کردیاہے۔ فائرنگ کا واقعہ ریاست ورجینیا کے ایک ایلیمنٹری سکول میں پیش آیا۔ سکول کے 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کی طرف سے فائرنگ حادثاتی طور پرنہیں کی گئی۔ بچے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔تاہم فائرنگ سے کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا اور مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔امریکہ میں سکولوں میں فائرنگ کے واقعات عام ہورہے ہیں اورطلبا سمیت درجنوں افراد ان واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔