پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ۔۔۔پارلیمانی بورڈ نے فارمولا طے کرلیا

لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی کی پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیاہے۔پی ٹی آئی نے پرانے اورپارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے سابقہ ارکان پارلیمنٹ کو ہی ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 80 فیصد سابق ارکان کو ہی ٹکٹس دئیے جائیں اور بیس فی صد نئے امیدواروں کوٹکٹ دئے جائیں۔

پارلیمانی بورڈ نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو آئندہ الیکشن میں موقع دیاجائے اوریہ سفارش کی گئی ہےکہ ن لیگکو چھوڑ کر آنے والے 5 سے 6 لوگوں بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

واضحـ رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے امیدوار فائنل کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔وہ پارٹی کے مختلف اجلاسوں کی صدارت میں مصروف ہیں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کررہے ہیں۔