عمران خان اسلام آباد ٹول پلازہ پہنچ گئے

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان قافلہ کےساتھ اسلام آ بادٹول پلازے پرپہنچ گئے۔ان کے قافلے کے ساتھ گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ٹول پلازہ پر کارکنان کی بڑی تعداد اپنے لیڈر کے استقبال کے لئےپہلے سے موجود تھے۔

عوام کی طرف سے شاندار استقبال کیاگیا ۔گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔کارکنان نے ان کے استقبال کی بھرپور تیاری کررکھی ہے وہ اپنے قائد کے استقبال کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ جوڈیشل کملپیکس پر سکیورٹی کے انتظامات خاصے سخت کئے گئے ہیں اور خاردار تاریںلگادی گئیں ہیں۔

پارٹی رہنما و سابق وزیر اسلم اقبال، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر پارٹی رہنما قافلے کی صورت میں ان کے ساتھ ہیں۔عمران خان اسلام آباد کی عدالتوں میں 4 مختلف کیسوں میں،انسداد دہشت گردی، بینکنگ کورٹ سمیت سیشن کورٹ کے 2 کیس بھی شامل ہیں۔