بسمہ معروف کا بڑا فیصلہ۔۔۔۔ ٹیم کی قیادت سے مستعفی

لاہور(رم نیوز)بسمہ معروف نے پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا ہےاس کو نجم سیٹھی نے منظور بھی کرلیاہے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

نجم سیٹھی نے ٹویٹ کیاکہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں،وہ پاکستان کیلئے بطور عام پلیئر دستیاب رہیں گی۔واضح رہے بسمہ کی قیادت میں پاکستان نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوینٹی جیتے ہیں32 میں شکست ہوئی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان نے بسمہ کی کپتانی میں 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی۔