’’ فیصلہ آئین کی فتح ۔۔۔؟‘‘،فواد چودھری نے بڑی بات کردی

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ آئین کی فتح ہے اور یہ ایک متفقہ فیصلہ ہی ہے۔ ہمارے موقف کو پانچوں ججوں نے تسلیم کیا ہے، ہماری نظر میں یہ ججمنٹ پانچ صفر سے ہے۔ پنجاب کے الیکشن کا اعلان صدر کریں گے اور کے پی میں گورنر الیکشن کا اعلان کریں گے۔ عدالت نے وفاق کو سکیورٹی اور تمام وسائل فراہم کرنے کا پابند کیا ہے اور یہ سب 90 روز میں ہونا ہے۔