زیلنسکی نے عالمی رہنماؤں پر کس بات پرزور دیا؟

کیف(رم نیوز)یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی رہنماؤں پر روس کو سزا دینے پر زور دیتے ہوئے کہا وہ بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کا ویٹو کا حق ختم کردیں۔دوسری جانب یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے روس پر نئی پابندیوں کی تیاری اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافے پر اتفاق کیا ۔روسی صدر ولادی میر پوتن کی طرف سے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ کو آگے بڑھانے کے لیے ریزرو فوجیوں کو متحرک کرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بذریعہ ویڈیو خطاب کیا۔

خیال رہے ماسکو کی طرف سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اس فوج میں تین لاکھ کے قریب مزید اہلکار بھرتی کیے جائیں۔صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی قیادت سے کہایوکرین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا اور ہم فوری طور پر روس کے لیے سزا چاہتے ہیں۔تاہم ولادی میر پوتن نے کہاانہوں نے اپنی مسلح افواج کو اس لیے یوکرین بھیجا کہ ان کے ملک کی سلامتی کو کیف میں ایک دشمن حکومت سے خطرات لاحق ہیں۔