جکارتہ(رم نیوز) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں تیل کے گودام میں آگ بھڑکنے سے 17 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ جکارتہ کے ایک گنجان آباد علاقے میں موجود تیل کے گودام میں لگی۔ حکام نے ہزاروں کی تعداد میں موجود قریبی آبادی کو خالی کروادیا۔
حکام کا کہنا ہے سرکاری تیل اور گیس کمپنی پرٹامینا کے زیر انتظام شمالی جکارتہ کے علاقے تانا میرا کےگنجان آباد علاقے میں موجود پلمپنگ فیول سٹوریج اسٹیشن سے انڈونیشیا کی ضروریات کا 25 فیصد ایندھن سپلائی کیا جاتا ہے۔260 سے زائد فائر فائٹرز اور 52 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کے واقعے میں 2 بچوں سمیت 17 افراد جھلس کر ہلاک ہوئے جبکہ 50 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطانبق ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارشوں کے دوران بجلی گرنے سے پائپ لائن پھٹنے کے باعث گودام میں آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا۔ گودام میں آگ لگنے سے ملک میں ایندھن کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔