کینیڈا ،ڈرائیور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا۔۔ڈرائیور گرفتار۔۔۔تحقیقات جاری

کیوبک(رم نیوز)کینیڈا کے شہر کیوبک میں ایک ڈرائیور نے راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا جس س دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 38 برس کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 60 اور 70 کے درمیان تھیں۔

ہسپتال میں داخل دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔کینیڈا کے پبلک سیفٹی وزیر نے اس حادثے کو خوفناک قرار دیا اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔