ترکیہ، زلزلہ متاثرہ علاقوں میں شدید بارشیں اور سیلاب سے تباہی

انقرہ(رم نیوز)ترکیے میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ۔سیلابی ریلوں میں بہہ کر متعدد افراد لاپتا ہیں ۔ ترکیے کے زلزلہ متاثرہ علاقوں ادیامان اور شانلی عرفہ میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شانلی عرفا میں 111 ملی میٹر بارش ہوئی۔

سیلاب سے حادثات میں عارضی پناہ گاہوں میں مقیم 12افراد ،سانلی عرفہ اور ادیامان میں جاں بحق ہوئے۔دونوں علاقوں میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہری محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر جائیں۔ یہ بھی اعلان کیاگیا ہے کہ جب تک ضروری نہ ہو اپنے گھروں اور محفوظ علاقوں کو نہ چھوڑیں۔موسلا دھار بارش کی وجہ سے صوبے بھر کے تمام سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہی ہیں ۔