سری نگر جی 20 اجلاس کا آج آغاز۔۔۔ کنٹرول لائن کے دونوں طرف مکمل ہڑتال۔۔۔۔ سعودیہ، ترکیہ ، مصر نے بائیکاٹ کردیا

سری نگر(رم نیوز)سری نگر جی 20 اجلاس کا آج آغاز ہورہا ہے۔ کنٹرول لائن کے دونوں طرف مکمل ہڑتال ہے۔ سعودیہ، ترکیہ ، مصر نے بائیکاٹ کردیا ہے۔ سری نگر میں آج سےجی 20 ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے ۔عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں جی 20 اجلاس آج سے شروع ہوگا۔

چین نے اس اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کر دیا جبکہ ترکیہ اور سعودی عرب کی طرف ے بھی شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ۔ مصر نے بطور مہمان اجلاس میں آنے کی رجسٹریشن نہیں کرائی ہے۔ حریت رہنماؤں نے آج ہڑتال کی کال دی ہے جگہ جگہ جی ٹوینٹی اجلاس بائیکاٹ کے پوسٹر لگے ہوئے ہیں۔

جی 20 گروپ کا قیام 1999 میں رکھا گیا تھا۔ اس کا مقصد معاشی معاملات پر رابطہ تھا ۔ 2007 کے عالمی معاشی بحران کے بعد اس فورم کو 2008 میں سربراہان مملکت کا درجہ دے دیا گیاتھا۔ جی 20 فورم کے ایجنڈے پراب تجارت، ترقی، صحت، زراعت، انرجی، موسمیاتی تبدیلی اور انسداد کرپشن کے موضوعات بھی شامل ہوتے ہیں۔