انقرہ(ر م نیوز)رجب طیب اردوان کے دوبارہ حکومت میں آنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔ ترکی کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سینان اوغان نے صدر طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد کہاجارہا ہےکہ اب رجب طیب اردوان کے دوبارہ صدر بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔
سینان اوغان کی اردوان کی حمایت کے اعلان کے بعد حزب اختلاف کے امیدوار کمال کلیکداروگلو کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔سینان اوغان ایک قوم پرست ہیں جو انتخابی مہم سے پہلے عوامی سطح پر میں بہت کم جانے جاتے تھے۔ انہوں نے 14 مئی کو صدارتی انتخابات میں 5.2 فیصد حمایت حاصل کی جس پر کچھ تجزیہ کاروں نے انہیں ایک مضبوط حریف قرار دیا ہے۔انہوں نے باقاعدہ پریس کانفرنس منعقد کی اور رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کیا۔