حجاب آپشن۔۔۔۔برٹش ایئرویز نے نیا یونیفارم متعارف کرا دیا

لندن(ر م نیوز)برٹش ایئرویز نے 20سال بعد اپنا نیا یونیفارم ملازمین میں تقسیم کرنا شروع کر دیا ۔ یونیفارم میں طویل عرصے کے بعد پہلی بار یہ بڑی تبدیلی کی گئی ۔ نئے یونیفارم کے مطابق مردتھری پیس سوٹ اور خواتین کے لیے بہت سی آپشنز ہیں ۔خواتین کے لیے ایک جدید جمپ سوٹ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس میں حجاب کا آپشن اور آستین والی شرٹ بھی ہے۔

انجینئرز اور گراؤنڈ عملہ سب سے پہلے نئی یونیفارم پہنے گا۔ اس کے بعد کیبن کریو، پائلٹ اور چیک ان ایجنٹس اس کو پہنیں گے ۔ اس بارے میں برٹش ایئر ویز کا کہنا ہے نئے یونیفارم کا رنگ طیارے کے پر کے اوپر ہوا کی نقل و حرکت سے متاثر ہوگیا اسی طرح کا ہے ۔ حجاب کو ثقافتی اور مذہبی جذبات کو مد نظر رکھ کر شامل کیاگیا ہے۔