بور کا لڈو۔۔۔۔"اب فرار ممکن نہیں"

بریلی(رم نیوز) بھارت میں شادی کی تقریب میں ایک ایسا واقعہ ہوا ہے کہ جوتقریبا سب کے لئے انوکھاتھا۔ کہاجاتا ہے کہ شادی بور کا لڈو ہے کھانے والا بھی پچھتائے اور نہ کھانے والا بھی پچھتائے ۔

بریلی شہر میں شادی کی ایک تقریب میں دلہن اور تمام مہمان پہنچ گئے لیکن دلہا غائب تھا۔ سب نے بہت انتظار کیا جب دلہا سے رابطہ کیاگیاتو اس نے بہانے بازی شروع کردی۔

دلہن کے فون کرنے پر دلہا نے کہاہ وہ ضروری کام سے جارہا ہے اور شادی کی تقریب میں پہنچنے میں دیر ہوجائے گی ۔ دلہن نے جگہ پوچھی کہ کہاں ہو اس پر دولہا نے جھٹ سے بتادیا

دلہن یہ سنتے ہی وقت ضائع کیے بغیر دلہا کے پیچھے پہنچی جو بس میں بیٹھ کر فرار ہو رہا تھا۔دلہن 20 کلومیٹر دور سے دلہا کو تقریب میں لائی جہاں شادی کی رسومات انجام پائیں۔دلہا اور دلہن کی ڈیڑھ برس سے دوستی تھی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔