کشمیر میں مذاکرات اور جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت۔۔۔۔مودی حکومت نے نفرت کو فروغ دیا

واشنگٹن(رم نیوز) بھارتی اپوزیشن کے رہنما راہول گاندھی کاکہنا ہے کہ مودی حکومت نے نفرت کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں مذاکرات اور جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کاکہناتھا کہ کشمیر پر وسیع پیمانے پر مذاکرات کی ضرورت ہے مودی کے طرز حکومت نے لوگوں کو تقسیم اور نفرت کو فروغ دیا ہے ۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی سیاست پر کڑی تنقید کی اور کہاکہ مودی کی حکومت بھارت میں تفریق پیدا کر رہی ہے ۔ بھارت میں تمام برادریوں کو مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی کا دورہ امریکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے رواں ماہ شیڈولڈ دورے سے کچھ ہفتے قبل ہوا ہے۔