سینیگال(رم نیوز) سینیگال میں اپوزیشن لیڈر کو دو سال قید کی سزا سنانے پر ہنگاموں میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں اپوزیشن لیڈر عثمان سونکو کے حامیوں اورپولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔سکیورٹی صورتحال پر قابو پانے کے لئے فوج کوبھی طلب کیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگائی گئی۔
مشتعل مظاہرین کی طرف سے کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو آگ لگائی گئی ۔واضح رہے سینیگال کے اپوزیشن لیڈر کو عدالت نے گزشتہ روز نوجوانوں کو بدعنوان بنانے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔