"چلو پھر سے مسکرائیں"

ٹوکیو(رم نیوز) جاپان میں کورونا وائرس کی وبا اگرچہ ختم ہوچکی ہے لیکن ماسک کے استعمال کی وجہ سے لوگوں کاخیال ہےکہ وہ مسکرانا بھول گئے ہیں ۔ اس وجہ سے مقامی افراد نے مراکز کھول لئے ہیں تاکہ لوگ پھر سے مسکرائیں اور مسکراتے ہوئے چہرے نظر آئیں ۔

ٹوکیو کے آرٹ انسٹیٹیوٹ میں سٹوڈنٹس نے مسکرانا سکھانے والے مراکز میں داخلہ لیا ہے اور آئینے کے سامنے مسکرانے کی مشق کرتے ہیں۔

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کورونا کی وجہ سے لوگ مسکرانا چھوڑ گئے ہیں اور یوں لگتا تھا کہ جیسے سب کے چہرے سے مسکراہٹ ختم ہی ہوگئی ہے۔ اسی وجہ سے ٹوکیو میں یہ قدم اٹھایاگیا۔

ایک سروے رپورٹ کے مطابق ماسک کی پابندی ختم ہونے کے باوجود 55 فیصد جاپانی شہری ا ب بھی ماسک پہنتے ہیں۔ماسک چہروں کا لازمی حصہ بن کر رہ گیا ہے۔