واشنگٹن(رم نیوز) امریکی ریاست ورجینیا میں سکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ کا واقعہ ہوا۔ اس واقعہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ فائرنگ کا واقعہ ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں پیش آیا۔
فائرنگ کے وقت سکول میں گریجویشن کی تقریب کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔اس واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر کے اس سے 4 ہینڈ گنز برآمد کی گئیں ۔اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اور تحقیقات شروع کردیں تھیں۔پولیس کی طرف سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن وجوہات جاننے کیلئے تفتیش ہورہی ہے۔