ممبئی(رم نیوز)ممبئی کی مشہور ڈبل ڈیکر بسیں بند کردی گئیں۔ ممبئی کی مشہور ڈبل ڈیکر بسیں آٹھ دہائیوں کی سروس کے بعد ریٹائر ہو رہی ہیں۔ڈبل ڈیکر بسیں، جو آٹھ دہائیوں سے ممبئی کی سڑکوں پر تھیں ۔ممبئی کی سڑکوں کو الوداع کہہ رہی ہیں۔قوانین کے مطابق اب وہ سکریپ کا حصہ بنیں گے اور دوبارہ سڑکوں پر اس حالت میں نہیں آئیں گی۔
ان ڈبل ڈیکر بسوں میں گذشتہ روز بہت سے مسافروں جس میں بوڑھے، جوان اور مسافر شامل تھے سب نے سفر کیا ۔ ان بسوں نے کئی دہائیوں تک مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ چھوڑا۔آر ٹی او قوانین کے مطابق 15 سال سے سروس میں بسوں کو ختم کرنا ہوتا ہے اور اس لیے آخری نان اے سی ڈبل ڈیکر بس، 15 سال کی سروس مکمل کرنے کے بعد، جمعہ کو ریٹائر ہو گئی۔ اس موقع پر بہت سے لوگ پرجوش اور کچھ غمگین تھے کیونکہ اب نان اے سی نہیں بلکہ اے سی ڈبل ڈیکر بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی۔
لوگوں نے ان بسوں کی کمپنی سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی بسوں کو کسی عجائب گھر کی زینت بنایا جائے اور ان کومحفوظ کرلیاجائے کیونکہ اب یہ بسیں اگلی نسل نہیں دیکھ سکے گی بلکہ وہ تبدیل شدہ ڈیزائن کی بسیں دیکھے گی ۔
واضح رہے کہ 1937 میں متعارف کرائی گئی سرخ ڈبل ڈیکر بسیں بھارت کے مختلف شہروں خاص کر ممبئی کی سڑکوں پر چلتی نظر آئیں ۔ یہ بسیں ہندوستانی اور ہالی وڈ فلموں میں دکھائے جانے کے علاوہ، اس کے رہائشیوں اور سیاحوں کی اجتماعی یادوں میں شامل ہیں۔ڈبل ڈیکر بنانے والی کمپنی ان مشہور بسوں کو لیز پر لیز پر چلنے والی سرخ اور سیاہ ڈبل ڈیکر بسوں سے بدلنا شروع کیا اور اب تک مختلف بسیں سڑکوں پرنظر آئیں تاہم اب اے سی بسیں ان کی جگہ لے رہی ہیں۔
Last day of the iconic Double Decker Bus in Mumbai.
— The Times Of India (@timesofindia) September 15, 2023
Bus drivers, conductors and fans - commuters gathered to bid goodbye to non-AC diesel Double Decker Bus in Andheri. pic.twitter.com/b2zjQBgfkF