قائدانہ صلاحیت پر عدم اعتماد۔۔۔۔اے آئی اوپن کے سربراہ سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے برطرف کر دیا

کیلیفورنیا(رم نیوز) اے آئی اوپن کے سربراہ سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے برطرف کر دیا ہے۔ بورڈ کے اراکین کا کہنا ہے کہ وہ سیم کے کمپنی کی قیادت کرنے کی اہلیت پر اعتماد کھو چکے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کی فرم اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے برطرف کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ آلٹمین اپنے رابطوں کے دوران مسلسل کھل کر بات نہیں کرتے ۔سیم نے اس کمپنی کی شروعات میں مدد کی تھی۔38 سال کے سیم اس ابھرتی ہوئی صنعت کے لیے ایک طرح کے ترجمان بھی بن گئے تھے۔ اس سال وہ کانگریس کے سامنے مصنوعی ذہانت کے نئے قوانین کی گواہی دینے کے لیے بھی پیش ہوئے۔سوشل میڈیا پر سیم الٹ مین نے لکھا کہ ان کا کمپنی میں اچھا وقت گزرا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نے مجھے ذاتی طور پر بہت تبدیل کیا‘ اور امید ہے اس نے دنیا کو بھی تھوڑا بہت تبدیل کیا۔

سوشل میڈیا پر گوگل کے سابق سی ای او ایرک شمٹ نے لکھا کہ ایرک شمٹ میرے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کمپنی کو صفر سے شروع کیا اور 90 بلین ڈالر کی مالیت تک پہنچا دیا۔سیم نے ہماری دنیا کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔اوپن اے آئی کی شروعات 2015 میں بحثیت نان پرافٹ کمپنی کے طور پر ہوئی۔2019 میں اس کے ڈھانچے میں تبدیلی آئی اور اس میں مائیکروسافٹ نے کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔