دبئی (رم نیوز) کوپ 28 اجلاس دبئی میں جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر میلوڈی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔یہ ہیش ٹیگ ٹرینڈ ہمسایہ ملک بھارت اور اٹلی کی وزیر اعظم کے بارے میں ہے۔
اس حوالے سے اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے دبئی میں ہونے والے کوپ 28 ماحولیاتی سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ سب سے اچھی بات اس کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ" میلوڈی" تھا۔
یہ جارجیا میلونی کے نام کے حرف میلونی اور مودی جی سے "میلوڈی " بنا۔ اس سیلفی کی وجہ سے دونوں کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب تبصرے شروع ہوگئے ۔ جارجیا نے کیپشن میں لکھاتھا کوپ 28 میں اچھے دوست، ساتھ ہی ہیش ٹیگ کے ساتھ انہوں نے لکھا ’#Melodi‘ لکھا۔