واشنگٹن(رم نیوز) مشرقی وسطی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن آج اردن کے شاہ عبداللہ سے بات کریں گے۔ جو بائیڈن نے نیشنل سکیورٹی ٹیم کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران بدلہ لینے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔ علاقائی تنازعے سے بچنے کے لیے امریکہ، فرانس ،برطانیہ ، اٹلی اورمصر بھی سفارتی کوششیں کررہے ہیں۔