ریاض(رم نیوز) اوپیک پلس اتحاد اکتوبر میں طے شدہ تیل کی پیداوار میں اضافے کو ملتوی کرنے پر متفق ہوگیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی نمائندہ عالمی تنظیم ’اوپیک‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’اوپک پلس‘ اتحاد میں شامل آٹھ ممالک نے نومبر کے آخر تک رضاکارانہ پیداوار میں کمی کو دو ماہ کے لیےمؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔آٹھ ممالک سعودی عرب، روس، عراق، متحدہ عرب امارات، کویت، قازقستان، الجزائر اور سلطنت عمان شامل ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ ی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "رکن ممالک کی جانب سے اس تجدید اور پختہ عزم کی تصدیق میں آٹھ ممالک نے اضافی رضاکارانہ پیداوار میں کمی کو 2.2 ملین بیرل یومیہ تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ نومبر 2024ء کے اختتام تک دو ماہ کی مدت اس کمی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔جن ممالک کی پیداوار طے شدہ سطح سے تجاوز کر گئی ہے انہوں نے ستمبر 2025 تک تمام اضافی پیداواری مقدار کی تلافی کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی بینک کے کنٹرول کے حوالے سے سیاسی دھڑوں کے درمیان لڑائی کے بعد لیبیا میں برآمدات اور پیداوار میں کمی نے تیل کی قیمتوں کو بڑھانے میں مدد کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے اس بات کے امکانات بڑھ گئے کہ اوپیک پلس اکتوبر میں شروع ہونے والی منصوبہ بند پیداوار میں اضافے کے ساتھ آگے بڑھے گا۔