پیجر دھماکوں کی منظوری کس نے دی؟۔۔۔ روسی میڈیا نے اہم انکشاف کردیا

تل ابیب(رم نیوز)پیجر دھماکوں کی منظوری کس نے دی۔اس بارے میں روسی میڈیا نے اہم انکشا ف کیا ہے۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کے افراد کو نشانہ بنانے کے لیے پیجر دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے خصوصی اجلاس میں دی تھی جس کا مقصد کارروائیوں کو نئے مرحلے میں داخل کرنا تھا۔

دھماکوں میں لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 11 افراد شہید اور 4 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 سو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی ایرانی سفیر مجتبی عمانی کے بارے میں انکی اہلیہ نے واضح کیا ہے انکی طبعیت ٹھیک ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وزرا اور سکیورٹی سروسز کے سربراہوں کی اسی ہفتے میٹنگ میں کارروائی کی منظوری دی تھی۔ لبنانی حکومت اور ایران نے بھی ان سائبر حملوں کی زمہ داری اسرائیل ہی پر عائد کی تھی جبکہ حزب اللّٰہ نے انتقامی کارروائی کی دھمکی ہے۔