لندن(رم نیوز)ہیری پوٹر کا جادو آج بھی برقرار ہے، جیسا کہ ایک نایاب کتاب کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 1997 میں 3500 روپے میں خریدی گئی ہیری پوٹر کی ایک کاپی آج آکشن میں سوا کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔
کرسٹین میک کلچ نے 1990 کی دہائی میں اپنے بیٹے ایڈم کے لیے "ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر سٹون" کی ایک کاپی خریدی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں نے 1997 میں اسٹراٹفورڈ اوون ایون کی ایک بک شاپ سے تقریباً 10 پاؤنڈ میں یہ کتاب خریدی تھی اور مجھے کبھی نہیں خیال آیا تھا کہ 30 سال بعد اس کی قیمت ہزاروں پاؤنڈ تک پہنچ جائے گی۔
ہینسنز آکشنرز کے مطابق، یہ کتاب 1997 میں شائع ہونے والی ہیری پوٹر کی کتاب کے پہلےپرنٹ میں شامل 500 ہارڈ بیک کاپیوں میں سے ایک ہے، جس کی قدر اب تاریخی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔