دبئی ایئر شو: بھارتی طیارے سے آئل لیک کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنسی کا سبب بن گئی

دبئی(رم نیوز)دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس سے آئل لیک ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد صارفین نے اسے مذاق کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں رن وے پر کھڑے تیجس طیارے کے نیچے سے شفاف مائع زمین پر ٹپکتا دکھایا گیا۔ اس واقعے پر ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ اور بھارتی فضائیہ نے اب تک کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا۔

تیجس بھارت کے میک اِن انڈیا دفاعی پروگرام کے تحت تیار کیا گیا 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے۔ ایئر شو میں یہ طیارہ غیر ملکی خریداروں کے لیے اپنی عملی صلاحیتیں پیش کر رہا ہے، جبکہ بھارتی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ کر رہے ہیں۔