ویتنام (رم نیوز)ویتنام میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 55 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہوئے ہیں۔ وسطی ویتنام میں گزشتہ ہفتے بارش کی مقدار 1,900 ملی میٹر سے تجاوز کر گئی، جس سے 2 لاکھ سے زیادہ مکانات ڈوب گئے اور تقریباً 80,000 ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں۔سب سے زیادہ ہلاکتیں ڈاک لک صوبے میں ہوئی جہاں 27 افراد جان سے گئے، جبکہ خان ہوا صوبے میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔ سیلاب سے معیشت کو تقریباً 445 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔