سڈنی حملہ: حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر اور قابل احترام ہے، امریکی صدر

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سڈنی کے بونڈائی بیچ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آور کو روکنے والے شخص کو بہادر اور قابل احترام قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شخص کی جرات نے کئی جانیں بچائیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق واقعے کے دوران 43 سالہ احمد ال احمد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو قابو کیا اور اسلحہ چھین لیا۔ احمد ال احمد دو بچوں کے والد ہیں اور سڈنی میں پھلوں کی دکان چلاتے ہیں۔