سوئٹزرلینڈ نے نکولس مادورو اور قریبی ساتھیوں کے اثاثے فوری طور پر منجمد کر دیے

سوئٹزرلینڈ(رم نیوز)سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کے قریبی ساتھیوں کے ملک میں موجود تمام اثاثے فوری طور پر منجمد کر دیے ہیں۔سوئس وفاقی کونسل کے مطابق اس اقدام کا مقصد ممکنہ طور پر غیرقانونی طور پر حاصل کیے گئے اثاثوں کو ملک سے باہر منتقل ہونے سے روکنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ اثاثے غیرقانونی ثابت ہوئے تو انہیں وینزویلا کے عوام کو واپس کیا جائے گا۔ اثاثے منجمد کرنے کا یہ حکم چار سال تک نافذ رہے گا اور وینزویلا کی موجودہ حکومت کے اراکین اس پابندی سے متاثر نہیں ہوں گے۔