امریکہ وینزویلا کے ساتھ جنگ میں نہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں ہے:ٹرمپ

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ جنگ میں نہیں بلکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا میں فوری انتخابات نہیں ہوں گے اور امریکی فوج کو دوبارہ بھیجنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت نہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے تیل اور توانائی کے شعبے کی بحالی میں مدد کرے گا اور اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔