یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے سہ فریقی مذاکرات آج متحدہ عرب امارات میں:زیلنسکی

ڈیووس(رم نیوز)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ آج متحدہ عرب امارات میں روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے۔ زیلنسکی نے جنگ ختم کرنے کے لیے دستاویزات تقریباً تیار ہونے کا اعلان کیا اور تمام فریقین سے تیاری کی اپیل کی۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپ امن کے قیام میں مؤثر کردار ادا کریں۔ زیلنسکی نے عالمی کاروباری اداروں سے یوکرین میں سرمایہ کاری کی بھی اپیل کی اور خبردار کیا کہ روسی تیل کی آمدنی جنگ کو جاری رکھے ہوئے ہے، اور یورپ کو اپنی مسلح افواج مضبوط کرنا ہوں گی۔